الحمرا آرٹ گیلری میں فوٹوگرافی نمائش

5 Jan, 2019 | 11:52 PM

Arslan Sheikh

(طاہر جمیل) ’’ پوزیٹو پاکستان ‘‘ کے عنوان سے الحمرا آرٹ گیلری میں فوٹوگرافی نمائش، ملک بھر سے ابھرتے ہوئے نوجوان فوٹوگرافرز نے اپنے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے.

تفصیلات کے مطابق فوٹوگرافی نمائش کا افتتاح نیشنل کالج آف آرٹس کے پروفیسر رومی سید، سید زبیر، معروف فوٹوگرافر ارشد غوری اورعمیر غنی نے کیا، نمائش میں 20 طلبہ کے 40 سے زائد فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے، نمائش کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد فوٹوگرافی کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔

نمائش میں بچے، بوڑھے، خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور نوجوان فوٹوگرافرز کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔

نمائش میں آئے شہریوں نے امید ظاہر کی کہ لوگوں کو تعمیری کاموں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔

مزیدخبریں