(راؤ دلشاد) لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ممبر ہیزلبرگ سٹی کونسل جرمنی وسیم بٹ کی ملاقات، سماجی، صحافتی اور دیگر شعبوں سے وابستہ وفود کے باہمی تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع یونیسکو آف لٹریچر کی ممبرشپ جرمنی اور پاکستان میں دانشوروں اور میڈیا کے وفود کے تبادلوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وسیم بٹ نے کہا کہ جرمنی سے سیاستدانوں، ہائی آفیشل، میڈیا اور سماجی شعبہ سے وابستہ وفود کو پاکستان کا دورہ کرانا چاہتے ہیں جبکہ اسی طرز پر پاکستانیوں کے وفود کا تبادلہ بھی چاہتے ہیں۔
ہیڈ آف کلچرل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اندریہ ایڈل اس وفد کی سربراہی کریں گے۔ لارڈ میئر لاہور نے وسیم بٹ کی وفود کے تبادلے کی کاوش کو سراہا اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ سماجی اور دیگر شعبہ سے وابستہ وفود کے تبادلے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بہتر ہونگے۔ اس موقع پر سینئرصحافی ضمیرآفاقی، ظہیر احمد اور چوہدری علی اعجاز بھی موجود تھے۔