(فہد علی) ڈولفن فورس کی بروقت کارروائی، شہری پر قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا، ملزم کو حوالہ پولیس کردیا۔
ڈولفن سکواڈ کےمطابق انھیں 15 پر اطلاع ملی کہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک شہری پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اور فون کرنے والے شخص نے خود کو بچانے کے لیے ایک کمرے میں بند کر لیا ہے۔
ڈولفن اہلکار فورا اس شخص کے بتائے ہوئے پتہ پر پہنچ گئے اور عظیم نامی ملزم کو پکڑ کر ٹاؤن شپ پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کے قبضہ سے ایک رائفل، ایک پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزم عظیم پر ٹاؤن شپ تھانے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔