ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلے مصالحہ جات، انرجی ڈرنکس کیخلاف گھیرا تنگ

کھلے مصالحہ جات، انرجی ڈرنکس کیخلاف گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1194 مقامات پر انرجی ڈرنکس اور 1269 مصالحہ جات کے مقامات کی چیکنگ کی، 5 لاکھ 35 ہزار 863 بوتلیں اور کین، 1 لاکھ 64 ہزار 410 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات تلف کر دیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران 5 لاکھ 35 ہزار 863 انرجی بوتلیں اور کین جبکہ 1 لاکھ 64 ہزار 410 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات تلف کر دیئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور زون کے 446 میں سے 118 راولپنڈی کے 403 میں سے 109 اور ملتان زون کے 420 میں سے 179 مقامات مقامات درست پائے گئے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ادویاتی ڈرنکس کو انرجی ڈرنکس کہنے اور مصالحہ جات بنا نام، وزن اور بغیر پتہ لکھے فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اپریل 2018 میں ادویاتی ڈرنکس، جون 2017 میں کھلے مصالحہ جات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

 قانون شکنی پر 405 مصالحہ یونٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی ہے۔ 380 پوائنٹس پر مصالحہ جات پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق فروخت کیے جارہے تھے، پابندی کا مقصد عوام تک پہنچنے والی خوراک کو محفوظ بنانا ہے۔