برصغیر کے سب سے بڑے ڈاکو کا نام شہباز شریف ہے: شیخ رشید

5 Jan, 2019 | 05:23 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ بدبو دار مالشیے کے متعلق بات نہیں کی یہ اس لیے بول رہا ہے کیونکہ شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔

شاہد خاقان عباسی ایل این جی چور ہے جیل جائے گا۔ برصغیرکا سب سے بڑا چور جس نے خزانہ کو لوٹا، اپنے بیٹے داماد کو بھگایا، اس کا نام شہبازشریف ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت میں عوام کی وجہ سے ہوں عمران کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اگر کوئی ن لیگ، پیپلزپارٹی کا چور ہو تو اس کو سات سال قید ہو۔ دوستی نوازشریف سے رہی، شہبازشریف سے نہیں۔ چین جا کر پتہ چلا یہ ماسٹرمائنڈ ہیں۔ زرداری کا لیول ہے کہ ریڑھی والا، گول گپے، چنا چور، گرم والا کے نام پر اربوں روپے باہر بھجوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بھی آٹھ حکومتیں ہیں، ان حکومتوں میں عمران خان نے نیا مقام بنایا ہے۔ مودی کچھ بھی کر سکتا ہے، اس لیے تیار رہنا چاہیے۔ بنگلہ دیش میں الیکشن پر لوگ سڑکوں پر ہیں۔ پاکستان معاشی بحران سے نکلنے جا رہا ہے۔ روس کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ میں شہبازشریف کی وجہ سے نہیں، وہ میری وجہ سے پریشان ہے۔ جو پیپلزپارٹی کے ساتھ ہو رہا ہے وہ اپنی وجہ سے ہے۔ پچیس سے تیس آدمی بھاگ گئے ہیں۔ سلمان شہباز، اسحاق ڈاربھاگ گئے، حمزہ شہباز بھی بھاگ رہا تھا۔

پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ غیر ضروری نام ای سی ایل سے ںکال دینے چاہئیں۔ ای سی ایل میں جس کا نام ہو یا جس کا کام پھنسا ہوا ہے بھاگ نہ جائے تو تیس دن کی اجازت مل سکتی ہے۔ آصف زرداری کہتا ہے جیل میرا سسرال ہے۔ کاش قوم یہ سیکھے کرپشن کا آخری انجام بیماریاں اور قحط زدہ ہو جانا ہے۔

مزیدخبریں