پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

5 Jan, 2019 | 12:17 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، پانچویں کے امتحانات 4 فروری اور آٹھویں کے 16 فروری سے شروع ہونگے۔

 سٹی 42 کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سال 2019 کے پرائمری اور مڈل امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق پانچویں کے امتحانات کا آغاز 4 فروری اور آٹھویں کا 16 فروری سے ہوگا۔ پانچویں جماعت کا 4 فروری کو سائنس، 6 کو اُردو، 9 کو انگلش، 11 کو ریاضی، 13 کو اسلامیات لازمی اور 14 کو ناظرہ کا امتحان ہوگا۔

آٹھویں جماعت کا 16 نومبر کو سائنس، 18 کو اُردو، 20 کو اسلامیات لازمی، 21 کو ناظرہ ، 23 کو انگلشن اور 25 کو ریاضی کا پیپر لیا جائے گا۔ تمام پیپرز صبح 11 بجے جبکہ ناظرہ کا امتحان صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ رواں سال پرائمری اور مڈل کے امتحان میں 26 لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں