ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے احسن اقدام

5 Jan, 2019 | 11:25 AM

Shazia Bashir

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سال 2019 میں سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کردیا،  پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی حاضری چیک کرنے کا ایک انڈیکٹیر ہوگا۔ اساتذہ کی حاضری کے ساتھ ہیڈ ٹیچرز کی حاضری بھی اون لائن مانیٹرکیجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب بھر کے سکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے احسن اقدام سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھرکے سکولوں کی سال 2019 میں سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نئے انڈیکٹیرز جاری کردیئے۔ پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی حاضری کا موزانہ کرنے کا ایک انڈیکٹیر ہوگا، اساتذہ کی حاضری کے ساتھ ہیڈ ٹیچرز کی حاضری بھی مانیٹر کیجائے گی۔

سکولوں کی باونڈری وال چاردیواری ہونے کے ساتھ کم از کم 5 فٹ اونچی ہونی چاہیے، ہر سکول میں 100 طلباء کیلئے سکول میں 2 ٹوائلٹس لازمی ہونے چاہیے۔ تمام سکولوں میں بچوں کیلئے پینے کا صاف پانی اور فرنچر لازمی دستیاب ہو، پرائمری سکول کے بچوں کا ایل این ڈی ٹیسٹ ایک ہی انڈیکیٹرز پر لیا جائے گا۔

 مانیٹرنگ ٹیمیں نان سیلری بجٹ کا مکمل ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ اسے سکول انفرمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کریں گے۔ آن لائن مانیٹرکیا گیا ڈیٹا پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ ویب سائٹ پر چیک کرے گا۔

مزیدخبریں