مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر

5 Jan, 2019 | 12:05 AM

Arslan Sheikh

(شہزاد خان) اکبری منڈی اور اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا، اکبری منڈی میں چینی 4 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے فی کلوگرام مہنگی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اکبری منڈی میں چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تھوک میں چینی کی قیمت 53 روپے متعین ہے کہ چار روپے اضافے کے بعد اکبری منڈی میں تھوک میں چینی کی قیمت 57 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کے سرکاری نرخ پچپن روپے متعین ہیں اور اب 5 روپے اضافے کے بعد چینی 60 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماء اصغر بٹ کا کہنا ہے کہ شوگر ملیں مصنوعی قلت پیدا کرکے چینی کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں، چینی کی قیمتوں میں ازخود اضافے پر شہری بلبلا اٹھے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مافیا ان کی کھال اتارنے میں مصروف ہے اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔   

مزیدخبریں