آئی جی پنجاب کی ایس پی کےعہدے پر پروموٹ ہونے والےافسران کے ساتھ میٹنگ

5 Jan, 2018 | 10:34 PM

(علی ساہی): آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہونے والے افسران کے ساتھ میٹنگ، پہلے سے زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ

فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کردی۔

سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کیپٹن رعارف نوازنے نئے افسران کوہدایت کی کہ پولیس کے ٹرپل ون انٹیلی جنس سسٹم کو سٹڈی کرکے باقی اضلاع میں بھی استعمال میں لایا جائے ۔غریب ، بے سہارا ور مستحق افراد کی مدد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اصلاحات کو اپنا کر تھانہ کلچرمیں تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ۔          

مزید دیکھئے:

مزیدخبریں