شاہدرہ: نکاسی آب کا ناقص نظام شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

5 Jan, 2018 | 10:06 PM

زبیر عباس: شاہدرہ کے علاقہ مجید پارک میں نکاسی آب کا ناقص نظام مکینوں کے لیے وبال جان بن گیا، سیوریج کی پائپ لائن ڈالنے کی غرض سےگلیوں میں جگہ جگہ کھدائی کرکے ٹھیکیدارغائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی سال گزر جانے کے باوجود نکاسی آب کا سسٹم نہ بن سکا۔ ٹھیکیدار کی جانب سے دس روز قبل گلی میں سیوریج کے پائپ لائن ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی،  جگہ جگہ کئی فٹ گہرے گڑھے کرکے ٹھیکیدار منظر عام سے غائب ہوچکاہے۔

گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ دوکانداروں کا کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ مکینوں نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر مسئلہ حل کرانے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں