ایئرپورٹ: دن بھر اہم شخصیات کی آمد و روانگی کا سلسلہ جاری رہا

5 Jan, 2018 | 10:01 PM

نبیل ملک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعہ دبئی سے لاہور پہنچے اور ہیلی کاپٹر پر ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن روانہ ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق میاں حمزہ شہباز شریف اولڈ ایئرپورٹ کے راستے رن وے کراس کر کے قطر ایئرلائن کے جہاز تک پہنچے جہاں سے وہ قطر ایئر کی پرواز 621 میں سوار ہو کر لاہور سے براستہ دوحہ، لندن کے لیئے روانہ ہوگئے، ذرائع نے مزید بتایا کہ میاں حمزہ شہباز شریف لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے سمیت لندن میں موجود پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اہلخانہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 پر لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ، لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ نے جہاز سے اتار کر اولڈ ایئرپورٹ کے راستے گھر روانہ کیا، اسی پرواز کے ذریعے جہانگیر ترین بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے واپس لاہور پہنچے، سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس امیر ہانی مسلم پی کے 304 پر کراچی سے لاہور پہنچے۔

بنگلہ دیش کی پچیس رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پی کے 316 پر کراچی سے لاہور پہنچی جنہیں سخت سکیورٹی میں پی سی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں