نہر سے جلو تک گرین بیلٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار

5 Jan, 2018 | 09:47 PM

 (آصف جعفری):نہرسے جلو تک گرین بیلٹ بنانے کیلئے زمین کا قبضہ نہ مل سکا۔ 159کنال زمین کے پیسے ڈسٹرکٹ کلکٹرکے اکاؤنٹ میں جمع کرا دئیے گئے، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ تاحال قبضہ ملنے کا منتظر ہے۔

نہر سے جلو فورسٹ پارک تک گرین بیلٹ تعمیر کی جانی ہے ۔منصوبے کے لیے ایک سو انسٹھ کنال زمین موضع مناواں اور جلو سے حاصل کی جانی ہے جس کی قیمت فارسٹ ڈیبارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے۔ پچھہتر فٹ گرین بیلٹ کے لیے ستاسٹھ کنال درکار ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے نام مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں گزشتہ دنوں بھیجے گئے مراسلوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

مراسلہ میں درخواست کی گئی کہ جگہ پر قبضہ نہ ہونے کی وجہ سے کام تاخیر کاشکار ہے لہذا انتقال محکمہ جنگلات کے نام کرتے ہوئے قبضہ دیاجائے۔ اس کے علاوہ بچنے والی رقم محکمے کو دی جائے تاکہ گرین بیلٹ کا کام شروع کیا جاسکے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں