قیدیوں اور ملاقاتیوں کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا:آئی جی جیل خانہ

5 Jan, 2018 | 09:03 PM

علی ساہی: جیل میں قیدیوں سمیت ہرملاقاتی کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپربیس جیلوں میں کام رواں سال مکمل کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والے ملاقاتیوں، جیل میں کام کرنے والے عملے کا ریکارڈ پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت کیمپیوٹرائزڈکیا جارہا ہے۔ اسی حوالے سے پی اینڈ ڈی کی جانب سے تین سودس ملین کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیمپ جیل کا ریکارڈ کیمیپوٹرائزڈ کیا گیا ہے اوراب ان فنڈزسے سنٹرل جیل لاہور سمیت 20 جیلوں میں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، جس کا کام رواں سال میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ جیلوں کا ریکارڈ اگلے مالی سال میں مکمل کیاجائے گا۔

مزیدخبریں