سموگ کمیشن اجلاس، آلودگی کی جانچ کا کوئی ڈیٹا موجود نہ ہونے کا انکشاف

5 Jan, 2018 | 08:16 PM

ملک اشرف: سموگ سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے تدارک کیلئے سموگ کمیشن کا اجلاس، تحفظ ماحولیات لیبارٹری کے فعال ہونے سے پہلے فضا میں آلودگی کی جانچ کا کوئی ڈیٹا موجود نہ ہونے کاانکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم پر قائم ہونے والے سموگ کمیشن کا پہلا اجلاس جمعے کو ہوا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر پرویز حسن نے کی۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری ماحولیات نے بتایا کہ فضائی آلودگی کی پیمائش کے بارے میں کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

 سیکرٹری ماحولیات نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ماضی میں فیکٹریوں سے کس قدر آلودگی پیدا ہوئی اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، کمشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن کا کہناتھا کہ آلودگی سے بچاو کیلئے طویل المیعاد سفارشات اور قلیل مدت اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

 ڈاکٹر پرویز حسن کا کہناتھا کہ کمیشن کے ارکان 13 جنوری کو ماحولیاتی تحفظ کیلئے لیبارٹری کا دورہ کریں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات سمیت کمیشن کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں