فہد علی: میو ہسپتال کے باہرہسپتال کے سکیورٹی گارڈز 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ گاڑیوں کی لمبی قطاروں سے مسافروں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے باہرہسپتال کے سکیورٹی گارڈزنے3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پراحتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی، جس کی وجہ سے احتجاج کر نے پر مجبور ہیں۔ احتجاج میں مردو خواتین سکیورٹی گارڈز شامل تھیں۔
مظاہرین نے میو ہسپتال کے باہرٹائروں کو آگ لگا کر سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ سکیورٹی گارڈز نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
ایس پی سٹی علی رضا نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اور آئندہ ہفتے3ماہ کی تنخواہیں دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔