رضوان نقوی: ایف بی آر نے شہر میں نئی قائم ہونے والی بلند و بالا عمارتوں اور پلازوں کا سروے شروع کردیا، بی ٹی بی زون پلازوں میں سرمایہ کاری کرنے والے لاہوریوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے براڈننگ آف ٹیکس بیس زون نےشہرمیں قائم ہونے والے نئے پلازوں اور عمارتوں کا سروے شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن،فیروز پور روڈ ،مال روڈ ،ایئرپورٹ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بلندوبالا پلازوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔
ایف بی آرکا بی ٹی بی زون سروے کے بعد ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کارروائی کرے گا۔