پاکستان سنی تحریک کے ٹرین مارچ کا لاہور ریلوے اسٹیشن پر شاندار استقبال

5 Jan, 2018 | 07:30 PM

عمران یونس: پاکستان سنی تحریک کے ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ کا لاہور ریلوے اسٹیشن پر شاندار استقبال، سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادر کہتے ہیں 2018 میں ملک اور آئین دشمنوں کا خاتمہ ہوگا۔ ظفرالحق کی رپورٹ سامنے لاکر ذمہ داران کو پھانسی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کا ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچا، جہاں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ ہاتھوں میں بینرز تھامےٹرین مارچ کے شرکاء نےریلوے اسٹیشن پر حکومت اور قومی اسمبلی کیخلاف نعرے بازی کی اور نماز جمعہ ادا کی۔

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ختم نبوت قوانین میں ردوبدل کے حوالے سے کئے وعدے پورے نہیں کیے۔ثروت قادری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا پاکستان کےساتھ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ دہشتگردی خاتمے کیلئے ہم نے بے شمار قربانیاں دیں۔ حکومت کو اے پی سی بلا کر امریکہ کو دو ٹوک جواب دینا چاہیے۔

ثروت قادری نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 ملک اور آئین دشمن کے خاتمے کا سال ہے۔ ایم ایم اے سے بڑا گرینڈ الائنس بننے جا رہا ہے۔ سب سے بڑے سازشی ن لیگ برادران ہیں جو قدرت کے عذاب میں مبتلا ہیں۔

مزیدخبریں