فٹ اینڈ مائوتھ ڈیزیز ریسرچ سینٹر کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

5 Jan, 2018 | 07:05 PM

عثمان علیم: محکمہ لائیو سٹاک کا جانوروں  میں بیماریوں کی روک تھام اور ویکسین کی تیاری کے لیے بڑا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، چار ارب کی لاگت سے فٹ اینڈ مائوتھ ڈیزیز ریسرچ سینٹر لاہور کو اپ گریڈ کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نےجانوروں میں منہ اور پائوں کی بڑھتی بیماریوں کی روتھام اور ویکسین کی تیاری کے لیے بڑا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں قائم فٹ اینڈ مائوتھ ڈیزیز ریسرچ سینٹر ریسرچ سنٹر کو چار ارب کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائیگا۔

منصوبے کے تحت جانوروں میں منہ اور پاؤں کی بیماریوں کو روکنے اور ویکسین کی تیاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائیگی، جبکہ ویکسین کی تیاری کے لیے لاہور میں سسپینشن کلچرپلانٹ لگانےکا فیصلہ کیا گیاہے۔

 اس سے قبل 90 فیصد ویکسین بیرونی ممالک سے منگوائی جا رہی ہے۔ منصوبے پر ابتدائی کنسلٹنسی کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی نے 23 کروڑ 10 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ ان فنڈز سے انٹرنیشل کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔ جس میں ترکی ، بیلجیئم اور یو ایس اے کی کنسلٹنسلی کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

کنسلٹنسلی فرمیں منصوبے پر عملدرآمد کا جامع پلان مر تب کریں گی، جبکہ ویکسین کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے پلانٹ کے حوالے سے بھی خدمات انجام دیں گی۔

مزیدخبریں