ایل ڈی اے نے 183 غیر قانونی شادی ہالز کی لسٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

5 Jan, 2018 | 06:56 PM

درنایاب

در نایاب:ایل ڈی اے نے 183 غیر قانونی شادی ہالز کی لسٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ ایل ڈی اے نے اضافی طور پر شہر میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کی رپورٹ بھی سپریم کورٹ جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں غیر قانونی شادی ہالز کی فہرست اور حمید لطیف ہسپتال کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

 ایل ڈی اے نے اضافی طور پر شہر میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کی رپورٹ بھی سپریم کورٹ جمع کرادی ہے۔  رپورٹ میان بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے ابتدائی طور پر ستر غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

183 سے تعداد 200 تجاوز کرسکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید موقف اپنایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں مزید سروے کررہا ہے 

 ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی وجہ مقرر کردہ کمرشل ایریا میں تعمیرات نہ ہونا ہے جس کے خلاف ٹھوس ایکشن لیا جانا چاہئے۔

مزیدخبریں