(سعدیہ خان ): چئیرمین پیپلزپارٹی بلاؤل بھٹو کی مسلم لیگ نواز اور عمران خان پر کڑی تنقید بولے مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت میں آئی تو پاناما کیس کے بعد ان سے کون بات کرے گا ۔عمران خان وزیر اعظم بنا تو ہم دنیا کو کیا منہ دیکھائیں گئے بلاول بھٹو کی کارکنوں کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کہتے ہیں عام انتخابات میں صرف ایک نوجوان قیادت بلاؤل ہے ۔مریم تو مجھ سے دوہری عمر کی ہے ۔
بلاؤ ل ہاؤس میں ذوالفقار علی بھٹو کی نویں ویں سالگرہ پر بھرپور خراج تحسین جیالوں کو دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کے لئے تیاریوں کا عندیہ دے دیا۔بلاؤل کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کی حکومت نہ ہوسکی تو ڈر ہے کہ ملک کا مستقبل کیا ہوگا ۔ن لیگ کے حکومت میں آنے کی صورت میں دنیا کو کوئی ملک ان سے بات نہیں کرے گا ۔بلاؤل نے عمران خان کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔بولے کیا طالبان کو بھائی کہنے والا وزیر اعظم بنے گا۔بلاؤل کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔حکومت نے امریکہ کو جواب دیا اچھا ہے ملک کے لئے ہمیں یک آواز ہونا ہوگا جذباتی نہیں ہاکستان کا سوچنا ہے اس کا دفاع کرنا ہے۔ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بدنام کرے۔
آیندہ الیکشن میں یوتھ نمائندگی متعلق پوچھے گئے سوال پر بلاول کاجواب کچھ ایسا تھا۔اس لئے الیکشن میں ایک ہی جواان میدان میں ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن پر کرپشن نہیں بلکہ سیاسی مقدمات بنائیں گئے ہیں انہوں نے نواز شریف کے حالیہ بیان پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔بلاؤ ل نے اپنے ہاتھ میں انگوٹھی کا بھی بتادیا کہ یہ تو ان کے نانا کی ہے۔
مزیددیکھئے: