پنجاب حکومت اپنے چہیتے وزراء کو نوازنے لگی

5 Jan, 2018 | 04:54 PM

سٹی 42) پنجاب حکومت اپنے پیاروں کو نوازنے لگی، 4 چہیتے وزیروں کے گھروں کی سجاوٹ کیلئے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز   کیلئے پبلک بلڈنگ پنجاب نے محکمہ خزانہ پنجاب کو  سمری ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 4 وزیروں کے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سمری منظوری کیلئے صوبائی کینٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو  بھیجوا دی گئی ہے، سمری میں رانا ثناء اللہ کے گھر کیلئے 3 لاکھ 24 ہزار،صوبائی وزیر تعمیر مواصلات تنویر اسلم اعوان کے گھر کیلئے 39 لاکھ 25 ہزار، صوبائی وزیر اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو کے گھر کیلئے 39 لاکھ 20 ہزار، صوبائی وزیرکامرس اینڈ ڈویلپمنٹ چودھری شفیق کے گھر کیلئے  3 لاکھ 25 ہزار روپے مانگے گئے ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ پہلے بھی مانگا گیا تھا  لیکن انکار کیا گیا تھا اور  مختلف اعتراضات اُٹھائے گئے تھے۔  

مزیدخبریں