عثمان خان: ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ پر غیرملکی معاشی ماہرین اور یونیورسٹیز کے ہیڈ آف اکنامکس کے لیے ظہرانہ کا اہتمام، معاشی استحکام کیلئے انکی خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی رہائش گاہ پر آسٹریلیا، یو ایس اے، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، امریکہ، انڈونیشیا اور سعودی عرب سے آئے ہوئے معاشی ماہرین اور مختلف یونیورسٹیز کے ہیڈ آف اکنامکس ڈیپارٹمنٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ عالم اسلام کے اقتصادی، معاشی استحکام کیلئے تحقیقی کام کرنے پر ان کی عالمی خدمات کو سراہا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہناتھاکہ اس وقت عالم اسلام کو سائنس ،ٹیکنالوجی ،اقتصادیات، اسلامک بینکنگ اور صنعتی شعبہ میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے اورایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔
ظہرانے میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود العالم چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف، پروفیسر ڈاکٹر کبیر حسن، ڈاکٹر پال ڈاسن سمیت دیگر شریک تھے۔