ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی نااہلی، لاہور میں ایک اور ہائی سکول بند

پنجاب حکومت کی نااہلی، لاہور میں ایک اور ہائی سکول بند
کیپشن: City42 - School Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ): پنجاب حکومت کے بڑے بڑے دعوے مگرکارکردگی صفر، لاہور میں ایک اور ہائی سکول بند ہوگیا، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے پکے کوارٹر میں بچوں کی تعداد 600 سے کم ہو کر صرف 100 رہ گئی، سکول کی مرکزی بلڈنگ مسمار کرکے ہائر ایجوکیشن کےحوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ میں واقع سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے پکے کوارٹر کو ختم کرکے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔ سکول کی مرکزی بلڈنگ مسمار کرکے اسے پرائمری کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ سکول کو پرائمری کا درجہ دینے سے بچوں کی تعداد 600 سے کم ہو کر صرف 100 رہ گئی ہے۔ بچوں کی تعداد کم ہونے سے سکول میں 23 ٹیچرز اضافی ہیں جو دن بھر فارغ بیٹھے رہتے ہیں جبکہ 36 کنال اراضی میں سے پرائمری حصہ چلانے کیلئے سکول کو صرف تین کمرے دیئے گئے ہیں جو بعد میں واپس لے لیے جائیں گے۔

سکول میں زیر تعلیم طلبا کا کہنا ہے کہ سکول بند ہونے سے علاقہ مکینوں کواپنے بچے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانا پڑیں گے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول کو پرائمری کا درجہ دینے کی بجائے اسے کم سے کم ہائی رہنے دیا جائے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا موقف ہے کہ اس سکول کو چلانا چاہتے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں