جسٹس محمد یاورعلی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ

5 Jan, 2018 | 01:53 PM

(سٹی 42): جسٹس محمد یاورعلی کو نیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،  چیف جسٹس آف پاکستان  میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 جنوری کو طلب کرلیا جس میں جسٹس سید منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کی سب سے بڑی عدالت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیاگیا ، سئنیر ترین جج جسٹس محمد یاورعلی کو نیا چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بنانے کافیصلہ کرلیا گیا، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اٹھارہ جنوری کو طلب کر لیا  جس میں  جسٹس محمد یاور علی کو نیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی جائے گی،  اس کے علاوہ اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی جائے گی ۔اجلاس میں سپریم کور ٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت دیگر اراکین شریک ہونگے۔اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں اراکین کو مطلع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینئر ترین جج جسٹس محمد یاور علی فروری میں لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جس کے بعد جسٹس محمد انوارالحق ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔

مزیدخبریں