پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی ترقیوں کیلئے نیا سروس سٹرکچر تشکیل

5 Jan, 2018 | 10:19 AM

 (اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی اگلے گریڈز میں ترقیوں کے لیے نیا سروس سٹرکچر تشکیل، 7ویں سکیل سے 17 ویں سکیل تک کی ترقیوں میں ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ سمیت سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیوں کا کوٹہ مختص کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سروس سٹرکچر کمیٹی ڈاکٹر عبد اللہ درانی کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی نے ترقیوں کے نئے سٹرکچر کا فارمولا تیار کر کے اس کی منظوری دے دی ہے جس کی حتمی منظوری وائس چانسلر سنڈیکیٹ سے حاصل کریں گے۔ نئے سروس سٹرکچر کے مطابق 7 ویں سکیل سے 17 ویں سکیل تک کے ملازمین کی ترقیوں کا نیا سروس سٹرکچر تیار کیا گیا ہے جس میں 18 ویں سکیل میں ترقی کیلئے 50 فیصد ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ ہوگی۔ اس سٹرکچر کے مطابق 16 ویں سکیل سے 17 ویں میں ترقی کیلئے 20 فیصد ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ  ہوگی۔

 پنجاب یونیورسٹی کے نئے سروس سٹرکچر ساتویں سکیل سے 14 ویں سکیل میں 10 فیصد ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ ہو گی۔ مذکورہ سکیل میں 10 فیصد یونیورسٹی ملازمین، 80 فیصد سنیارٹی کی بنیاد پر پرموشنز ہوں گی۔ نئے سروس سٹرکچر کی تشکیل میں اقامتی آفیسر اول افتخار احمد چودھری، اقامتی آفیسر دوم ملک محمد ظہیر، ایڈیشنل خزانچی راو محمد طارق رفیق، ڈائریکٹر آئی ٹی عمران قریشی، قائمقام چیف انجینئر عمر لطیف اور ڈپٹی رجسٹرار امتیاز احمد نے سفارشات تیار کی ہیں۔

مزیدخبریں