سموگ سے نمٹنے کیلئے کمیشن تشکیل، آج پہلا اجلاس طلب

5 Jan, 2018 | 09:57 AM

 (منیر باجوہ) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سموگ سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں سموگ کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔ کمیشن کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

کمیشن کے ممبر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین کی جانب سے سموگ کمیشن کے پہلے اجلاس کیلئے کمیشن کے تمام ممبران کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین، شیراز ذکاءایڈووکیٹ، بیرسٹر سارہ بلال، علی حبیب، سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری صحت اور لاہور ہائیکورٹ بار کا نامزد نمائندہ کمیشن کے ارکان میں شامل ہیں۔ جائزہ رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کوارسال کی جائے گی۔

مزیدخبریں