ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گردن توڑ بخار کی ویکسین کی قلت؛2 روز میں ویکسین دستیاب ہوگی ،وزیر صحت 

گردن توڑ بخار کی ویکسین کی قلت؛2 روز میں ویکسین دستیاب ہوگی ،وزیر صحت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری :پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی عدم دستیابی کے سنگین بحران پر وزیر صحت نے نوٹس لے لیا 
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کا سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر عاصم رؤف کے درمیان پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ 
خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین کا مسئلہ آئندہ دو روز میں حل کر لیا جائے گا،سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سے مکمل کوارڈی نیشن میں ہیں،آئندہ 2 دنوں میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی سپلائی چین بحال ہو جائے گی،