ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم پر تیسرا حملہ،جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار

خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم پر تیسرا حملہ،جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جاوید شنواری: پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔

  پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔

 پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

 اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے  میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کو تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگل سے 2 ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔