سٹی42: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والے دس ملازموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
سندھ کے ضلع مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی کرنے سے انکار کرنے والے10 سرکاری ملازمین کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ریٹرننگ آفسر نے ایس ایس پی کو الیکشن ڈیوٹی کرنے سے انکار کرنے والے ملازمین کوگرفتار کرکے پیش کرنےکاحکم دے دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والے ملازمین ایجوکیشن اور ایگریکلچر ک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔