ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 19 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی کو بڑا دھچکہ, حلقہ پی ایس 19 پرجمعیت علماء اسلام کے امیدوار صغیر احمد لونڈ آزاد امیدوار نادر اکمل خان لغاری کے حق میں دستبردار ہوگئے.
صغیر احمد لونڈ نے کہا کہ دوست میرے پاس چل کر آئے ہیں، اس لیے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198 پر پی پی کے امیدوار خالد احمد خان لونڈ پہلے ہی نادر اکمل خان لغاری کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔