وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ گجرات، عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

5 Feb, 2024 | 09:34 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ 

 وزیر اعلیٰ پنجاب دورہ گجرات کے دوران عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچ گئے، انہوں نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں جاری کاموں کے بارے ایم ایس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے ہسپتالوں میں جاری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ محسن نقوی نے استقبالیہ کاؤنٹرز، وارڈز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولتوں اور مفت ادویات کے بارے میں پوچھا، مریضوں نے مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ نے ریکارڈ مدت میں اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت کام کی تکمیل پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپ گریڈیشن سے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی،  کم عرصے میں سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال بہتر کی ہے۔ 

واضح رہے کہ محسن نقوی نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز جاری کیے تھے۔ 

مزیدخبریں