زاہد اقبال رانا: پنجاب کے وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کیے شہریوں کیلئے آج خاص دن ہے۔آج گوجرانوالہ ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے کھولا جا رہا ہے۔لاہور اور گوجرانوالہ کا فاصلہ اب 45 منٹ کا رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس لنک کے ساتھ گوجرانوالہ جانے کیلئے بینظیر روڈ سے جی ٹی روڈ تک ایک برج بھی تعمیر کیا جا ئیگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس پراجیکٹ پر کام کرنیوالی ٹیم نے انتھک محنت کی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے بھی بھرپور کام کیا۔
سیف سٹی پراجیکٹ بھی مکمل ہو چکا ہے جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے
محسن نقوی نے کہا کہ آنےوالی حکومت ایکسپریس وے لنک سے گوجرانوالہ جانے کیلئے سگنل فری برج کو مکمل کروائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل پر گوجرانوالہ کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ایکسپریس موٹروے لنک کو آج باقاعدہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ پر جو تھوڑا بہت ضمنی کام رہ گیاہے وہ چند دن میں مکمل ہو جائے گا۔گوجرانوالہ پنجاب کا واحد شہر تھا جو موٹروے سے لنک نہیں تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے بنانے میں بہت سے افسران اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت شامل ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہی گوجرانوالہ میں سیف سٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔سیف سٹی کا پراجیکٹ 45دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔
موٹروے لنک سے لاہور اور گوجرانوالہ کا سفر بہت کم رہ گیا ہے۔
ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن:
محسن نقوی نے بتایا کہ پنجاب کے متعدد ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔