تمام اضلاع میں کنٹرول رومز بنائے گئے ہیں جہاں شکایات کی جاسکتی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

5 Feb, 2024 | 05:47 PM

عثمان خان : سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم پر ہمیں یقین ہے اور ہم پر اعتماد ہے، ہم نے ای ایم ایس کو بار بار استعمال کیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین نے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود کنٹرول روم میں 24 نیوزکے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع، ڈویژن اور صوبوں میں کنٹرول رومز بنائے گئے ہے جہاں شکایات کی جاسکتی ہے۔ پچیس لائن پر مشتمل ہیلپ لائن بنائی گئی ہے، ای میلز،  اور واٹس ایپ کے زریعے ہمارے تک شکایات پہنچائی جاسکتی ہے۔ تمام شکایات کا الیکشن کمیشن بروقت ازالہ کرے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ، صوبوں اور اضلاع کو ہدایت کردی ہے کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹیشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں