الیکشن کی سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے ریٹائرڈ فوجی بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورہوں گے

5 Feb, 2024 | 04:19 PM

علی ساہی : الیکشن کی سکیورٹی ڈیوٹی کےحوالےسےاہم فیصلہ، 53 ہزار سے زائد دیگر محکمے ، ریٹائرڈ پولیس ملازمین ڈیوٹی دیں گے۔ 
 الیکشن کی سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے ریٹائرڈ فوجی بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورہوں گے، 31ہزارکےقریب مرد ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جبکہ 22ہزارخواتین ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورہوں گی۔ 
ریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات کےملازمین کومتعلقہ ڈی پی اوزکورپورٹ کی جانب سے حکم جاری کردیا گیا، اس کے علاوہ ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کےملازمین کوبھی ڈی پی اوزرپورٹ نے حکم جاری کردیا۔ 
الیکشن میں آئی جی پنجاب نےتمام سرکاری افسران سےسکیورٹی ڈیوٹی لینےکا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں آج الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی، فل ڈریس ریہرسل کا مقصد تمام پولنگ سٹیشنزپرسکیورٹی حالات کوچیک کرناہے، تمام اضلاع میں فورس سےاعلیٰ افسران سکیورٹی ایشوزپربریفنگ بھی دیں گے۔پنجاب بھرکےتمام ڈی پی اوز کو فل ڈریس ریہرسل کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانےکا حکم جاری کردیا گیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن میں 66ہزار کےقریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئےعارضی بھرتی ہوئے۔ 

مزیدخبریں