(ویب ڈیسک)بچوں پر نمونیا وائرس کے حملے جاری،لاہور میں مزید 177 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہوگئے۔
بچوں پر نمونیا وائرس کے وار جاری ہیں، پنجاب بھر میں نمونیا وائرس سے مزید 2بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ صوبہ بھر میں نمونیا بخار کے 605 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ سردی میں کمی کے باوجود نمونیا وائرس کے بچوں پر حملے نہیں تھم سکے ۔ گزشتہ روز بھی لاہور میں 156 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔ پنجاب بھر میں نمونیا میں مبتلا مزید 5 بچے دم توڑ گئے تھے ، مجموعی طور پر صوبے بھر میں نمونیا بخار کے 679 مریض رپورٹ ہوئے تھے ۔