عام انتخابات 2024،الیکشن کمیشن نے انتخابی مٹیریل کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا

5 Feb, 2024 | 10:56 AM

Imran Fayyaz

 (راؤ دلشاد)عام انتخابات 2024،الیکشن کمیشن نے انتخابی مٹیریل کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا۔

 8 فروری کو ملک بھر میں ہونیوالے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انتخابی مٹیریل کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا،بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس ودیگرانتخابی سازوسامان آراوز کے حوالے کردیا گیا ۔

لاہور میں عام انتخابات کیلئے 4 ہزار 457 پولنگ سٹیشنز بنائےگئے ہیں،شہر کے پولنگ سٹیشنز میں 12 ہزار 991 پولنگ بوتھ بنائے گئے،ایک پولنگ بوتھ پر 1 ہزار تک ووٹرز ووٹ کاسٹ کرسکیں گے،الیکشن کمیشن کے آفیسرز نے پولنگ سٹیشنز کے معائنے کا عمل بھی مکمل کرلیا،44نشستوں کیلئے45ہزار457سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،پولنگ عملہ ریٹرننگ آفیسرز کی ڈسپوزل پر کردیاگیا۔

 دوسری جانب ووٹرز کا کم ٹرن آؤٹ انتخابات پر ہونیوالے کل اخراجات کو بڑھا سکتا ہے جو پہلے ہی 2018ء کے انتخابات کی نسبت دوگنا ہوچکے ہیں۔ چنانچہ ان انتخابات کو ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات کہا جاسکتا ہے جن پر الیکشن کمیشن آف پاکستان 2008ء کے انتخابات کی نسبت 26 گُنا زیادہ خرچ کررہا ہے۔

مزیدخبریں