جنید ریاض: این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خرید فروخت اب روک دی ہے۔
عطاء اللہ تارڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی، انھوں نے پیر کے روز کا وقت دیا تھا۔ اگر پیر تک کا انتظار کرتے تو معاملات ہاتھ سے نکل جاتے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ مجھے الیکشن کمیشن اور ڈی سی لاہور سے نوٹس ملا ہے جس کا جواب دوں گا۔ایف آئی آر کی درخواست ہم نے بھی دی ہے۔