محسنِ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اپنی مختصر وزارت اعلیٰ کے آخری دنوں میں ایک اور عظیم افادیت کا کام کر کے اپنا نام پنجاب کے بڑی تبدیلیاں لانے والے سپوتوں کی فہرست میں لکھوا لیا۔ محسن نقوی نے بے زمین چولستانیوں کو زمین کی الاٹمنٹ لیٹر دیئے۔
بہاولپور دورہ کے دوران پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بے زمین کاشتکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 ہزار بے زمین چولستانیوں کو بارہ بارہ ایکڑ زمین دے رہے ہیں۔ جو زمین دے رہے ہیں اس سے کتنا فائدہ ہو گا۔زمین ملنے سے چولستان کا غریب خوشحال ہو گا۔