سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عدت میں نکاح والے عدالتی فیصلہ کی مذمت کر دی۔
ایک نیوز چینل کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف عدت والے فیصلے کی میں شدید مذمت کرتا ہوں، ہمیں سیاست میں اتنا نہیں گرنا چاہئے کہ ہم ایسے ایسے کیسز بنائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے تو بے حد افسوس ہورہا ہے کہ ہمارا ملک اس نہج پر پہنچ چکا ہے۔ اس پر افسوس ہی کیاجاسکتاہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدت کیس کے اس نتیجے کی حمایت کرنا ان کے لیے مشکل ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دونوں کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
نیوز چینل سے انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو نے ریمارکس دیے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی میں کی گئی کوششوں پر بھی اس فیصلے سے منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ سب میڈیا پر چل رہا ہے، میں اس گٹر میں نہیں جانا چاہتا۔