محسن نقوی نے دو منزلہ گاماں پہلوان انڈرپاس پروجیکٹ کا آغاز کر دیا، چھ ماہ میں بنے گا

5 Feb, 2024 | 12:17 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے لاہو میں پاکستان کےپہلے  ڈبل اسٹوری انڈر پاس پر کام آج شرو ع کردیا ہے، امید ہے اس سے ٹریفک کی روانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارڈبل سٹوری انڈر پاس بنانے کے کام کا آغاز کرنے کا اعزاز بھی سید محسن رضا نقوی کے ہی حصہ میں آیا۔ اتوار کے روز وزیر اعلی نے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کے قریب اپنی نوعیت کے پہلے منفرد میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔سید محسن رضا نقوی نے اس ٹرینڈ سیٹر میگاپراجیکٹ کا نام رستم زماں دی گریٹ گاما کراسنگ رکھنے کابھی اعلان کردیا۔

گاماں پہلوان فیملی کی جانب سے پگ کا اعزاز
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارڈبل سٹوری انڈر پاس بنیں گے۔وزیر اعلی پنجاب نے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کے قریب اپنی نوعیت کے پہلے دو منزلہ انڈر پاس پروجیکٹ میں لیول ون انڈر پاس700میٹر طویل ہو گا جبکہ لیول ٹو انڈرپاس1.4کلومیٹر طویل ہوگا۔

لیول ٹو انڈر پاس جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ کی طر ف جائے گا۔ بھیکھے وال موڑ پر ایک یوٹرن اور کینال روڈ پر بھی ایک یو ٹرن بنایا جائیگا۔

محسن نقوی کا ٹرینڈ سیٹر پروجیکٹ کے آغاز پر خوشی کا اظہار 

اگاماں پہلوان دو منزلہ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سید محسن رضا نقوی نے کہا، خوشی ہے کہ سی بی ڈی پنجاب کی ٹیم پہلی بار ایک ساتھ دو انڈرپاسز بنا رہی ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہااگرچہ اس منصوبے کی مدت تکمیل 6ماہ رکھی گئی ہے لیکن امید ہے یہ منصوبہ وقت سے قبل مکمل ہو گا۔اس موقع پر رستم زماں دی گریٹ گاما پہلوان کے فرزند  ناصر بھولو ن پہلوان نے وزیر اعلی محسن نقوی کے سر پر  پنجاب کی روایتی پگ رکھ کر انہیں اپنی فیملی اور پاکستان کی ساری پہلوان کمیونٹی کی جانب سے اعزاز سے سرفراز کیا۔

سی بی ڈی کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے وزیر اعلٰی محسن نقوی کو اس ڈائنامک منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

سگیاں پل فروری کو کھول دیں گے

لاہور کی گجر کالونی میں پاکستان کے سب سے بڑے کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ محسن  نقوی نے بتایا کہ انہوں نے  پنجاب بھر میں ہر شہر کیلئے ترقیاتی پراجیکٹس ٹارگٹ مقرر کر کے مکمل کروائے۔  درجنوں پراجیکٹس پراس وقت بھی کام جاری ہے، محسن نقوی نے بتایا کہ سگیاں پُل کو عوام کے لئے 7 فروری تک کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا، امید ہے کہ اگلی حکومت ہم سے زیادہ کام کرے گی۔

مزیدخبریں