ویب ڈیسک: شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی میں ریلی کے دوران اندھا دھند ہوائی فائرنگ، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے گاﺅں بھکھی میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی، گولیوں کی تھرتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا، ریلی میں بچے بھی موجودتھے،تھانہ بھکھی پولیس قانون کی دھجیاں اڑانے لگی، شہریوں نے ڈی پی او سے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔