آئمہ بیگ کی انسٹاگرام پروفائل کو لاک کردیا گیا

5 Feb, 2023 | 09:53 PM

ویب  ڈیسک : معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے باعث پلیٹ فارم کی جانب سے حفاظتی مقاصد کے تحت ان کی پروفائل کو لاک کردیا گیا ہے لہذا مداح ان کے لیے پریشان نہ ہوں ۔

آئمہ بیگ کی پی آر مینیجر سحر اقبال نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کہیں غائب نہیں ہوئیں نہ ہی ان کا اکاونٹ ختم ہوا ہے۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بروقت اپنی پروفائل ہیکینگ کی اطلاع انسٹاگرام کو کردی تھی، جس کے فوری بعد حفاظتی مقاصد کی بناء پر ان کی پروفائل لاک کردی گئی اور فی الحال ٹیم کی جانب سے ان کی انسٹاگرام پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔

 گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا شناخت کو بدنیتی کے تحت ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔انہوں نے مداحوں کو آئمہ بیگ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پروفائلز یا پیجز کے ساتھ بات چیت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے بریک کے درمیان لوگوں کی تشویش کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

مزیدخبریں