ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانے میں اضافہ

5 Feb, 2023 | 08:20 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانے میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہو گا، جو کہ پاکستانی تقریباً75 ہزار روپے بنتے ہیں ۔

 ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہر میں صفائی ستھرائی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اٹھایاگیا ہے۔

مزیدخبریں