کوکنگ کا شوق نہیں، شاہین کی اہلیہ کا کلپ وائرل

5 Feb, 2023 | 07:44 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا ایک پرانا کلپ وائرل  ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کوکنگ کا اتنا شوق نہیں ہے، البتہ جب بور ہو رہی ہوں تو کچن میں چلی جاتی ہوں ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی اور سابق عبوری چیئر مین سلیکشن کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ  شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا آفریدی کا نکاح ہوا ہے ، جس کےبعد ٹویٹر پر  ’’نکاح ‘‘ اور ’’شاہین آفریدی ‘‘ ٹڑینڈ  کر رہے ہیں، ایسے میں شاہین کی اہلیہ کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے کوئی اتنا شوق نہیں ہے کہ کوکنگ کا جب بور ہو رہی ہوں تو کچن چلی جاتی ہوں۔

 میزبان کے سوال پر انشا آفریدی نے بتایا کہ مجھے کوکنگ کا شوق نہیں ہے اگر بہت زیادہ فری ہوں اور بور ہورہی ہوں تو میں کچن میں چلی جاتی ہوں لیکن شوق نہیں ہے۔دوران انٹرویو میزبان نے انشا سے ان کے پسندیدہ ملک سے متعلق سوال کیا جس پر انشا نے کہاکہ ترکیہ بہت پیاری جگہ ہے مجھے ترکیہ بہت پسند ہے، انشا اللہ اگلا پلان ترکیہ کا ہے جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اب سارے پلان شادی کے بعد پورے کرنا۔اسی انٹرویو کے دوران جب اقصیٰ آفریدی سے سوال کیا گیا انھیں کوکنگ کا شوق ہے تو انہوں نے کہاکہ مجھے کوکنگ کا بالکل بھی شوق نہیں ہے جس پر شاہد نے بتایا کہ انھیں صرف کھانے کا شوق ہے۔

مزیدخبریں