ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی ترقیاتی تعاون ادارے کے 13رکنی وفد کی ملاقات

A 13-member delegation of Italy Development Cooperation Organization met with Chief Minister Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے ترقیاتی تعاون کے ادارے کے ڈائریکٹر لوکا میسٹر یپیری(Mr.Luca Maestripieri) کی سربراہی میں 13رکنی وفد نے ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں پنجاب میں زراعت اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کی تجدید کے حوالے سے تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے نمٹنے کے لئے اطالوی تکنیکی کی معاونت پر بھی بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ زراعت، ووکیشنل ٹریننگ، ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں سموگ سے نمٹنے، زراعت او ردیگر شعبوں کی بہتری کے لئے اٹلی کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے۔یورپی یونین کی مارکیٹوں تک رسائی دینے پر اٹلی کے ممنون ہیں۔
 وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اٹلی میں ٹویوٹا انسٹرکٹرز  کی ٹریننگ سے پنجاب کی ووکیشنل ایجوکیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجاسکے گا۔ 

اطالوی وفد کے سربراہ نے کہا کہ لاہور آکر خوشی ہوئی، ثقافت اور لوگوں کی مہمان نوازی متاثر کن ہے۔
 ملاقات میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سی ای او نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری انوائرمنٹ نے ایئر کوالٹی، ماحولیاتی آلودگی اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔ 

 واضح رہے کہ اطالوی وفد میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفس کے سربراہ مسٹر سٹیفانو گلینینسکی (Mr.Stefano Glinianski)، ہیڈ آف ایویلیوایشن آفس فرانسسکو کیپیچی(Mr.Francesceo Capecchi)،اٹلی کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رابرٹو نیکیا (Mr.Roberto Neccia)، فرانسسکو زٹا،ایمانویلا بینینی،جیکوپو برانچیسی،پارٹنرشپ ایکسپرٹ مشن کوآرڈینیٹر،اٹلی کے اعزازی قونصل فہد اقبال اور دیگر سربراہان شامل تھے۔ جبکہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری اطلاعات،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer