شاہد سپرا : شہر میں چھٹی کے روز بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، لیسکو کو دو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ چھٹی کے روز لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی، کمپنی کی بجلی کی ڈیمانڈ دو ہزار پانچ سو جبکہ فراہمی دو ہزار تین سو میگاواٹ رکھی گئی، اس طرح طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، ذرائع نے بتایا کہ شارٹ فال میں کمی کی وجہ سے شہر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جا سکتا ہے لیکن وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی کیں دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذالعمل کیا گیا ہے۔