ملک میں مہنگائی پر ہمیں شدید تکلیف ہے،مریم نواز

5 Feb, 2023 | 05:39 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی پر ہمیں شدید تکلیف ہے، مہنگائی کاذمہ دار کون ہے عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان میں مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا دل آپ کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ 22 کروڑ عوام آج جس مہنگائی سے تنگ ہے وہ سابقہ حکومتوں کا نتیجہ ہے۔   

سینیئر نائب صدر  نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیا، ہر بار نواز شریف کی حکومت میں مہنگائی کم ہوئی، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نواز شریف کے 9 سال نکال دیئے جائیں تو کھنڈرات بچتے ہیں۔ 
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے موٹروے، سڑکوں کے جال، ترقیاتی منصوبوں پر کام کئے، نواز شریف نے ایٹمی بم دیا، تاریخ گواہ ہے کہ جب جب نواز شریف کی حکومت آئی اس نے عوام کوریلیف دیا۔
 چیف آرگنائزر نے کہا کہ 2013سے 2018 تک آٹے،گھی اور چینی کی قیمتیں نہیں بڑھیں،عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانی پڑرہی ہیں، پچھلی حکومت کارونانہیں روئیں گےمشکلات سے نکال کردکھائیں گے۔ 
مریم نواز نےکہا کہ گھڑی چور نے 4سال میں ملک میں تباہی مچائی،اعتراف کافی نہیں! ملک کے ماتھے پر لگاداغ دھوناپڑے گا، اس فتنے کوسیاست سے باہر پھینکنا ہوگا۔ 

چیف آرگنائزر  نے کہا کہ ٹکر کے لوگ زمین پر بیٹھ کر رو رہے ہیں ، پہلی بار بے فیض ہونے پر انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کدھر جائیں۔نواز شریف بیٹی کاہاتھ تھام کر آیاکسی نے اسے روتے دیکھا، بیٹی کوباپ کے سامنے گرفتار کیاکسی نے نواز شریف کوروتے دیکھا۔یہ 5،5دن کی جیلوں پر رورہے ہیں۔ 

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سینہ تان کر جیل کاٹی مجھے فخر ہے، نواز شریف جیل میں بیمار تھالیکن بھیک نہیں مانگی۔ عمران خان 4سال اقتدار میں جیب بھروتحریک چلا رہا ہے،لوگوں کوکہتاہے جیلیں بھروخود زمان پارک میں چھپ کربیٹھاہے۔ 

مزیدخبریں