ویب ڈیسک : پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی20 سیریز رواں سال مارچ کے آخر میں ہوگی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں شارجہ میں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کا دورہ آسٹریلیا منسوخ ہونے پر متبادل مصروفیت کے طور پر سیریز شیڈول کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) ریونیو میں برابر حصہ دینا خوش آئند فیصلہ ہے ہم اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔قبل ازیں گزشتہ ماہ جنوری میں افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے افغانستان کے ساتھ کھیلنے کے انکار پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نوین الحق نے بگ بیش لیگ ادھوری چھوڑی دی تھی۔