کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائی گی، شہباز شریف

5 Feb, 2023 | 04:16 PM

ویب ڈیسک  : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو عسکری کے ساتھ معاشی طاقت کو ملانا ہوگا۔

 وزیراعظم شہبازشریف  نے  آزاد جموں و کشمیر قانون سازی اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ ر گ ہے،آج ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم ہو چکی ہے،خواہش تھی آپ سے مل کر کشمیر پالیسی پر مشاورت کی جائے،کشمیر میں لاکھوں افراد کو شہید کردیا گیا،یہ ظلم زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا،کشمیر کی وادی بے گناہ کشمیریوں کے خون سے سرخ ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 سال سے کشمیروادی مسلمانوں کے خون سے سرخ ہے،قبریں کھود ی گئیں ہزاروں ، لاکھوں مسلمانوں کو دفنایا گیا،بھارت نے کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا،کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر بھارت پریشان ہوگا،تمام جماعتوں کا کشمیرپر یک آواز ہونا بھارت کیلئے موثر پیغام ہے،75سال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا، اس کا جواب ڈھونڈنا ہوگا،کشمیریوں کا قصوریہ ہے کہ وہ بھی مسلمان ہیں،فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیرکی وادی بےگناہ مسلمانوں کےخون سے سرخ ہوگئی، 75سال میں کشمیر میں لاکھوں لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے، کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگ گئی ہے، مودی نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی، کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور وسعت پیدا کرنا ہوگی۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کشمیریوں بھائیوں کو یاد رکھا اور ان کہ اخلاقی امداد جاری رکھی ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائی گی، لیکن ہمیں باتیں یا نعرے نہیں کشمیر کاز کے لئے عملی اقدام کرنا ہوں گے۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری ہماری جانب دیکھ کر یہ سوال کررہے ہیں کہ کس وقت پاکستان کو کس طرح ان کا ساتھ دینا چاہیے تھا ، ان کے گلے جائز ہوں گے لیکن پاکستان کے عوام نے کبھی کشمیری بھائیوں کو نہیں بھلایا۔

 وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور عالم اسلام سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے پاس اللہ نے بے پناہ وسائل دیئے ہیں تو کشمیر اور فلسطینیوں کے مسائل 75 سال گزر نے کے بعد بھی حل کیوں نہیں ہوئے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہں دیکھ سکتا، پاکستان کے پاس ان کی میلی آنکھ نکال کر پاؤں تلے روندنے کی طاقت ہے، لیکن اگر کشمیر کو آزای ملانیہے تو اس طاقت کے ساتھ معاشی طاقت کو بھی ملا نا ہوگا۔ ہمیں معاشی اورسیاسی استحکام لے کر آنا ہوگا۔

مزیدخبریں