نواز شریف کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

5 Feb, 2023 | 04:15 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیے تعزیتی بیان میں نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لکھا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔ 

سابق صدر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔



مزیدخبریں